دنیا کا سب سے بڑاانسانی پرچم بنانے کے مظاہرے کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری بھی طلبہ کے حوصلے پست نہ کر سکی ، شرکاء پرجوش انداز میں اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر ماحول کو گرماتے رہے ،رانا مشہود اور دیگر نے اسٹیڈیم کا چکر لگا کر اظہار یکجہتی کیا

ہفتہ 15 فروری 2014 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) پنجاب یو تھ فیسٹول میں دنیا کا سب سے بڑاانسانی پرچم بنانے کے مظاہرے کے دوران شدید بارش اور ژالہ باری بھی طلبہ کے حوصلے پست نہ کر سکی ، شرکاء پرجوش انداز میں اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاکر ماحول کو گرماتے رہے ، صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود اور ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور سمیت دیگر نے شدید بارش میں اسٹیڈیم کا چکر لگا کر طلبہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے 29040 طلبہ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اسکا خوبصورت مظاہرہ کیا ۔اس دوران شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی لیکن اسکے باوجود طلبہ کے حوصلے پست نہ ہوئے اور پرجوش انداز میں اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ماحول کو گرماتے رہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود سمیت دیگر سیاسی شخصیات ، سپورٹس بورڈ کے ڈی جی عثمان انور سمیت دیگر نے اسٹیڈیم کا چکر لگا کر طلبہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں