یوتھ فیسٹیول سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر ختم کریں گے، وزیر کھیل رانا مشہود،دنیا کا سب سے بڑا قومی پرچم بنانے سے قبل صوبائی وزیر کھیل نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا ، قومی نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا ،نوجوانوں کے مثالی نظم و ضبط نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی یوتھ دنیا کے کسی نوجوان سے کم نہیں، ڈی جی سپورٹس عثمان انورکی گفتگو
ہفتہ 15 فروری 2014 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ نوجوان مستقل بنیادوں پر یوتھ فیسٹول سے دنیا بھر میں پاکستان کے منفی تاثر کو ختم کریں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انورنے کہاکہ نوجوانوں کے مثالی نظم و ضبط نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی یوتھ دنیا کے کسی بھی نوجوان سے کم نہیں ہیں۔
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور آئے تو وہاں پر موجود ہزاروں طالبعلموں اور آرگنائزرز نے تالیاں بجاکران کا استقبال کیا۔ طلباء کے فلک شگاف قومی نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل خود بھی نعرے لگا کر طالب علموں کے جذبوں کو گرماتے رہے۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر کھیل رانا مشہودا حمد خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق جہاں تعلیم ،مواصلات ، انرجی ، امن و امان اورصحت کے شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے وہاں نوجوانوں کو کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنابھی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 26 عالمی ریکارڈ بنے تو امریکہ، کینیڈا اور انگلینڈ سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہریوں کے خطوط ، ٹیلی فون اور ای میل موصول ہوئیں جس میں ان کا کہناتھا کہ دیارغیرمیں رہ کربھی ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ سالانہ بنیادوں پر یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کو ممکن بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کے منفی تاثر کو ختم کریں گے۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عثمان انور نے کہا کہ زندہ دلوں کے شہر میں سپورٹس میلہ سجانے کا سہرا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،پنجاب یوتھ فیسٹیول سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ حمزہ شہباز شریف اور وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ گزشتہ برس کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے 100 نئے عالمی ریکارڈ بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔ نوجوانوں نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی نوجوان سے کم نہیں ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات