دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کی تقریب کی جھلکیاں

ہفتہ 15 فروری 2014 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) #یوتھ فیسٹیول 2014 میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم بنانے کیلئے آنے والے نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔#بارش اور خراب موسم بھی نوجوانوں کے جذبے اور جنون کو کم نہ کرسکا۔#یوتھ فیسٹیول 2014 ء کے دوران پاکستان کے لئے پہلا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے پنجاب کے مختلف سکولوں سے آئے ہزاروں طلباء نے نظم و ضبط کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا۔

#کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ پنجاب پولیس اور خفیہ اداروں کے افسران اور اہلکارسکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیتے رہے ۔سٹیڈیم میں داخل ہونے والوں کو سخت جامعہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

#ریسکیو1122 کے 350 اہلکار موجود تھے ۔ # سٹیڈیم میں بجنے والے ملی نغموں” وطن کی مٹی گواہ رہنا“،” یہ وطن تمہارا ہے“ اور” چھولو آسمان“ نے طلباء کے جوش و جذبہ میں مزید اضافہ کیا۔

#قومی پرچم کے عالمی ریکارڈ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بھی رہا،ہیڈکیورئیٹر حاجی بشراپنے سٹاف اور سپر ساکرلے کر نیشنل ہاکی سٹیڈیم آئے اور ہفتہ کی صبح ہونے والی بارش کے پانی کو خشک کیا۔#گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے کے اعلان کے ساتھ ہی نیشنل اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔#یوتھ فیسٹول کے روح رواں حمزہ شہباز شریف نے ڈائس پر طلبہ کے جذبے کو سراہا اورپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوایا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں