لاہور: بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 15 فروری 2014 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ صبح سویرے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دن بھر آسمان پر گھٹائیں چھائیں رہیں اور سرد ہوا چلتی رہی۔

(جاری ہے)

سورج نے بھی اپنی کرنوں کی حرارت پہنچنانے کی کوشش کی مگر بادلوں کا پلہ بھاری رہا۔ بارش سے جل تھل بھی ہوا اور سبز پتے کھل گئے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں