دہشتگرد بے روزگار نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں، شہباز شریف

ہفتہ 15 فروری 2014 14:49

دہشتگرد بے روزگار نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بے روز گار نوجوانوں کو ورغلا کر استعمال کررہی ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملک تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ آج سے پہلے اتنی گھمبیر صورت حال نہیں تھی۔

پاکستان کو توانائی اور دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند لوگ خواب دکھا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں سماجی طور پر محروم نوجوانوں کو ورغلا کر استعمال کررہی ہیں اور بے روزگار لوگ اللہ کی قربت کا نعرہ لگا کر ان کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ اس سے قبل سی ایم ایچ میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کو ختم کرنے کے لئے ہمیں معاشی اور تعلیم کی گولی استعمال کرنی ہوگی، اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت بھر پور کام کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے کے نوجوان ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بہترین معاوضہ دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں