جاوید میانداد نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،پی سی بی ترجمان ..
تازہ ترین : 1

جاوید میانداد نے پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،پی سی بی ترجمان کی تصدیق،چیئرمین کو استعفے کے ساتھ بورڈ میں ہونیوالے جھگڑوں پر ایک خط بھی ارسال کیا ہے ‘ذرائع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی کواستعفے کے ساتھ بورڈ میں ہونیوالے جھگڑوں پر ایک خط بھی ارسال کیا ہے ۔جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بورڈ میں جاری لڑائیوں نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے، کرکٹ کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔پی سی بی کے ترجمان نے جاوید میانداد کے عہدے استعفے کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2014 - 22:40:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں