امن اور ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ،کسی کو پاکستان کا امن ہائی ..
تازہ ترین : 1

امن اور ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ،کسی کو پاکستان کا امن ہائی جیک نہیں کرنے دینگے‘ احسن اقبال،مذاکرات کے ذریعے امن ہوتا ہے تو اچھا ہے ورنہ کم سے کم نقصان والے آپشن پر غور کیا جائیگا‘وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن اور ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ، کسی کو پاکستان کا امن ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز نیٹ سول میں سافٹ وئیر انجینئرنزکو سرٹیفکیٹس اورایوارڈ دینے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ایک دو دن نہیں بلکہ ایک عرصہ درکار ہے اور حکومت اس کے لئے سنجیدگی دکھا رہی ہے ۔توانائی بحران کے خاتمے کے لئے حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ، جدید انفراسٹرکچراورجدید معیشت کیلئے ملک میں امن کاقیام ضروری ہے جس کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر مذاکرات کے ذریعے امن ہوتا ہے تو اچھا ہے ورنہ کم سے کم نقصان والے آپشن پر غور کیا جائیگا۔

حکومت پر عزم ہے کہ امن اور ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ ہر صورت جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کی آپشن کامیاب نہ ہوئی کیا حکومت خاموش تماشائی بنے رہے گی ،ہمارے لئے طاقت کا آپشن استعمال کرنا مشکل نہیں لیکن حکومت ہر حال میں مذاکرات کی کامیابی کیلئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے ،دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

وقت اشاعت : 14/02/2014 - 22:40:35

اپنی رائے کا اظہار کریں