عالمی برادری پاکستانی معیشت کو استحکام دے کر دنیا کے امن کے لیے اسکی قربانیوں کو سراہے ‘ گورنر پنجاب ،دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خطے میں امن ناگزیر ہے ،پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہیگا‘ چوہدری محمد سرور
جمعہ 14 فروری 2014 20:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے خطے میں امن ناگزیر ہے اور پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ناروے کی سفیرسیلی لینڈسورک سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے قابل قدر قربانیاں دی ہیں جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے تا ہم پاکستان کے اس کردار کو تسلیم کرنے کا بہترین طریقہ اس کی معیشت کے استحکام سے ہے جس کے لئے عالمی برادری کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ناروے اور پاکستان کے درمیان تجارت کا حجم ناکافی ہے جس میں اضافے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تاجروں کے وفود کے تبادلے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کے ناروے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں اور پاکستان حکومت انہیں اس مقصدکے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی ۔ ناروے کی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہے اور مختلف شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ دریں اثناء، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہور میں صدیق ٹریڈ سینٹر کی نو منتخب باڈی کے ارکان نے ایک تقریب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ناگزیر ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت موٴثر حکمت عملی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔گورنر نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ انہیں کی بدولت آج ملکی معیشت میں بہتری ہو رہی ہے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کے ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لائے گی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی: سفیر نیدرلینڈز
جانوروں کی ٹریسیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیٹ سسٹم(PAITS) قائم کیا جا رہا ہے
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائیگی۔ مریم نواز
پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ..
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی