عابد شیر علی اور اور رانا ثنااللہ کے درمیان لفظی جنگ ،دونوں کو اکٹھے طلب کئے جانے کا امکان

جمعہ 14 فروری 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو وزراء عابد شیر علی اور اور رانا ثنااللہ کے درمیان الفاظ کی جنگ شدت اختیار کرگئی ،قیادت کی طرف سے آئندہ چند روز میں دونوں کو اکٹھے طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی اختلافات ہیں اور حال ہی میں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بھی دئیے دئیے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت کی طرف سے دونوں رہنماؤں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور قوی امکان ہے کہ دونوں کو اکٹھے طلب بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں