پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا گیا ،پھولوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے گئے ،بعض تنظیموں نے یوم حیاء منایا، صدر گوگیرہ میں عاشق نا مراد کوپھو ل دینا مہنگا پڑگیا ، لڑکی کی سہیلیوں نے پھول دینے کے خواہشمند لڑکے کی درگت بنا ڈالی ،پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن ڈے منانے پر 2طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3طالب علم زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 19:39

لاہور/پشاور/صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) دنیا کے مختلف ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ویلنٹائن ڈے منایا گیا ، اس دن کی مناسبت سے پھولوں کا تبادلہ اور ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے گئے ، صدر گوگیرہ میں عاشق نا مراد کوپھو ل دینا مہنگا پڑگیا ، لڑکی کی سہیلیوں نے پھول دینے کے خواہشمند لڑکے کی درگت بنا ڈالی ،پشاوریونیورسٹی میں ویلنٹائن دے منانے پر 2 طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے اس دوران 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی 14فروری کے دن کو ویلنٹائن ڈے کے طور پر منایا گیا جبکہ کئی تنظیموں نے اس دن کو یوم حیا ء کے طور پر منایا ۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پرخصوصی تقریبات کا ابھی اہتمام کیا گیا جہاں اکٹھے ہونے والے دوستوں نے ایک دوسرے سے پھولوں کاتبادلہ کرنے کے علاوہ تحائف بھی پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے پھولوں کی کلیاں بیچنے والوں اور گفٹ شاپس والوں کی چاند ی رہی ۔

سرخ گلاب کی مانگ کو دیکھتے ہوئے اسکے منہ مانگے دام وصول کئے گئے اور ایک کلی 200روپے تک فروخت کی گئی ۔ گفٹ شاپس پر بھی خریداروں کا رش رہا جہاں دکانداروں نے خوب کمائی کی ۔ ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے سارا دن موبائل کے پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ۔ کچھ لوگوں نے اس دن کے حق میں اورکچھ نے اس کے خلاف پیغامات بھیجے ۔ علاوہ ازیں پشاور یونیورسٹی میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ویلنٹائن ڈے جبکہ اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے حیا ڈے منایا جارہا تھا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں طلبا ء تنظیموں نے ایک دوسرے پر پتھرا ؤ اوراندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہوگئے۔

دونوں تنظیموں میں تصادم کے دوران جامعہ پشاور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے یونیورسٹی پہنچ کر تصادم میں ملوث 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔صدر گوگیرہ میں بھی ایک نا خوشگوا ر واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کی سہیلیوں نے عاشق نا مراد کی درگت بنا ڈالی ۔بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر واقع ایک نجی کالج کی طالبہ (ا ش )کو دو ماہ سے منڈی احمد آباد کا رہائشی لڑکا وقاص اکثر موبائل فون پر تنگ کرتا تھااور اس نے گزشتہ روز فون کر کے ملنے کا اصرارکیا جس پر ( اش )نے اپنے گروپ کی سہلیوں کو بتایا جس کے بعد عاشق کو سبق سکھانے کا پروگرام بنایا گیا اور جوں ہی لڑکا لڑکی کے بتائے ہوئے مقام پر سرخ گلاب لے کر پہنچا تو اسکی سہیلیا ں بھی وہاں پہنچ گئیں اور اس کی درگت بناڈالی ۔

تاہم راہگیروں نے لڑکے کی جان بخشی کرائی اور معافی مانگنے پر اسے جانے کی اجازت دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں