آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان ، ثنا ء میر کپتان بر قرار

جمعہ 14 فروری 2014 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی اور بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، ثنا ء میر کو ویمن کرکٹ ٹیم کا کپتان بر قرار رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف (نائب کپتان )،سیدہ نین فاطمہ عابدی ،ندا رشید ،جویریہ ودود ،سیدہ بتول فاطمہ نقوی (وکٹ کیپر) ،عثماویہ اقبال کھوکھر ،کانیتہ جلیل ،سومایا صدیق ،سعدیہ یوسف ،بی بی ناہیدہ ،ثانیہ اقبال ،سدرہ امین اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز 2سے 15مارچ تک کھیلی جائے گی جس میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی شامل ہیں جبکہ آئی سی سی ویمن ٹونٹی ورلڈ کپ سلٹ بنگلہ دیش میں 16مارچ سے 6اپریل تک کھیلا جائے گا ۔دونوں ایونٹ کی تیاریوں کے لئے ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 17فروری سے یکم مارچ تک کنٹری کلب مرید کے میں ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں