واپڈ میں‌احتساب کے نظام پر رانا ثنا اللہ، عابد شیر علی ایک دوسرے پر برس پڑے

جمعہ 14 فروری 2014 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی ایک دوسرے پر پھر برس پڑے۔ صوبائی وزیرقانون کا کہنا ہے کہ واپڈا میں حلقوں کی سطح پر احتساب کا کوئی نظام نہیں ، وزیر مملکت کہتے ہیں رانا ثنا اللہ وفاق کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

(جاری ہے)

حکومتی ٹیم کے اہم ارکان پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثنا ء اللہ نے عابد شیر علی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ واپڈا میں احتساب کا کوئی نظام موجود نہیں ادھر فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت میں عابد شیر علی نے رانا ثنا اللہ کو اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وفاق کے پاس ہر نظام موجود ہے،انھوں نے کہا کہ رواں برس 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں