ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران قیمتوں میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا

جمعرات 13 فروری 2014 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے چوبیس گھنٹوں کے دوران قیمتوں میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس سے گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر 240روپے مہنگا ہو گیا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر چوبیس گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں دو مرتبہ اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

لاہور،راولپنڈی،اسلام آباد،کراچی اور ملک کے تمام شہروں میں ایل پی جی کی قیمت اب 120روپے فی کلو ہو چکی ہے جس سے گھریلو سلنڈر 1390روپے اور کمرشل سلنڈر 5560روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ایسو سی ایشن کے مطابق مری،گلگت بلتستان، فاٹا، ناران، کاغان،آزاد کشمیر سمیت تمام پہاڑی علاقوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 140روپے فی کلو ہو چکی ہے۔وزیر پیٹرولیم اور اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کا فوری نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں