لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین واپڈا سمیت دو ممبران کی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جمعرات 13 فروری 2014 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا سمیت دو ممبران کی تعیناتیوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین واپڈا اور دو ممبران کا قوانین کے برعکس میرٹ سے ہٹ کر محض سیاسی بنیادوں پر تقررکیا گیا ہے جسکے باعث اہل امیدوار مایوسی کا شکار ہیں جبکہ ایسی تعیناتیوں کے باعث محکمہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔

درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ واپڈا میں مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرہونے والے گریڈ اکیس سے زائد کے درجنوں افسران کو دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیا گیا ہے جو اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے۔معزز عدالت نے چیئرمین واپڈا سمیت دو ممبران کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں