ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف بھجوائے گئے ریفرنس سے دستبردار ہو گئی

جمعرات 13 فروری 2014 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف بھجوائے گئے ریفرنس سے دستبردار ہو گئی،صدارتی انتخابی شیڈول تبدیل کرنے پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بار کے عہدیدار غلام سرور نہنگ کے مطابق ریفرنس جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے بار کے سالانہ عشائیے میں شرکت کی جہاں تمام گلے شکوے دور ہو گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں