اسپیکر رانا محمد اقبال سے زیر تربیت نوجوان صحافیوں کے وفد کی ملاقات
تازہ ترین : 1

اسپیکر رانا محمد اقبال سے زیر تربیت نوجوان صحافیوں کے وفد کی ملاقات

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے زیر تربیت نوجوان صحافیوں کے وفد نے آصف جمیل کی قیادت میں اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر رانا محمد اقبال نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی سا لمیت کو مقدم رکھنا چاہیے۔ جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفاد سے با لا تر ہو کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح کے لیے مثبت کر دار ادا کریں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ مسلسل جدوجہد ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کے یوتھ پروگرام سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر ملک کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ محنت اور لگن سے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعدازں وفد نے اسمبلی کی کارروائی بھی دیکھی ۔

وقت اشاعت : 13/02/2014 - 15:47:23

اپنی رائے کا اظہار کریں