جن لوگوں نے فلم انڈسٹری سے کمایا ہے انہیں اسکی بحالی کیلئے بھی سرمایہ کاری کرنے چاہیے ‘ سائرہ نسیم

جمعرات 13 فروری 2014 13:52

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) گلوکار ہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر ہم مایوسی چھوڑ دیں اور محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے ، انڈسٹری سے صرف ہیرو اور ہیروئن مسائل کا شکار نہیں ہوئے بلکہ اس کے متعدد شعبوں سے وابستہ ہزاروں ہنر مند وں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جن میں گلوکار بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں فلمیں بنیں گی تو ہمارا روزگار بھی چلے گا ۔ جن لوگوں نے انڈسٹری سے کمایا ہے انہیں اسکے لئے سرمایہ کاری بھی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی سے باہر نکل کر محنت کرنا ہو گی اور اگر ایسا کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں ہماری فلم انڈسٹری پاؤں پر دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں