سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو قیام سے آج تک انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے‘ سہیل چوہدری
جمعرات 13 فروری 2014 13:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) چیف ٹریک پولیس آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ اس کے قیام سے آج تک اسے انتہائی تجربہ کار،محنتی اور ایماندار افسران کی کمان حاصل رہی ہے، اسی لئے سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں نے آج تک ہر موقع پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او سہیل چوہدری نے لائسنسنگ برانچ پر فوکس کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق لاتے ہوئے خاطر خواہ بہتری اور تبدیلیاں کیں۔ رواں سال میں لائسنسنگ برانچ کو جدت اور وسعت ملی۔اس کی مثال پورے پاکستان میں کہیں نہیں ملتی۔(جاری ہے)
اس سے پہلے لاہور شہر کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے صرف ایک ہی آفس تھامگر شہریوں کی سہولت اور آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے اب اسے وسعت دیتے ہوئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کیلئے سی ٹی او آفس،ٹریفک پولیس لائنز ٹھوکر نیاز بیگ،صدر کینٹ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور،لبر ٹی، ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک میں سنٹرز بنائے ہیں جبکہ تین موبائل لرنر پرمٹ وین بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد شہری پرمانینٹ لائسنس کے حصول کیلئے اب ایک سنٹر کی بجائے اپنی رہائش گاہ کے قریب ترین ٹیسٹنگ سنٹر یعنی پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ،ارفع کریم آئی ٹی ٹاور اور ڈی ایچ اے کمرشل مارکیٹ کے بلاک پر ریگولر لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتے ہیں۔جبکہ ایک ٹیسٹنگ یونٹ بھی شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خواتین اب کسی بھی روز لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے جا سکتیں ہیں۔ خصوصی توجہ کے باعث ان سنٹر ز میں آنے والی خواتین و مرد حضرات کے بیٹھنے کیلئے نشستوں،ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیفنس کے علاقہ میں31سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے پہلی بار مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز کی تنصیب کا فیصلہ
اردوسائنس بورڈ کے زیراہتمام"تحریکِ پاکستان میں اردوزبان کا کردار"کے موضوع پر سیمینار
پنجاب کے ریجنل و ضلعی دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد
کمشنر لاہور کی زیر صدارت صفائی و ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس
کمشنر لاہور کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس
ْایف پی سی سی آئی کا گوہر اعجاز کی سربراہی میں اکنامک ریوائیول تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
سرکاری افسران اپنے اپنے شعبوں میں عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ‘انعام اللہ خان دھاریجو
پنجاب کی جامعات میں سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز کی حتمی سفارشات وزیر اعلی مریم نواز کو ارسال
پنجاب میں 200سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کا منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف
ذ*مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب ماڈل ٹاؤن میں چوتھی گرینڈ سحری کا اہتمام
ھ*صلح امام حسن علیہ السلام سیز فائر تھا ، شرائط پر عمل نہیں ہوا، مولانا ضیاالحسن نقوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی