لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان سے پیدل قافلہ لاہور پہنچ گیا

جمعرات 13 فروری 2014 13:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان سے پیدل قافلہ لاہور پہنچ گیا ، قافلے میں سو سے زائد افراد شریک ہیں۔جمعرات کے روز لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچستان سے قافلہ پیدل چل کر لاہور پہنچ گیا ، قافلے کی قیادت ماما قدیر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور پہنچنے پر قافلے کا استقبال سول سوسائٹی نے کیا ۔ قافلے میں 100سے زائد افراد شامل ہیں۔بلوچستان سے یہ قافلہ پیدل چلتے ہوئے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لاہور پہنچا ہے ۔ قافلے میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ ان کے لاپتہ عزیز وں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے متعدد وعدے کیے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں