لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس45.06پوائنٹس کے اضافہ ..
تازہ ترین : 1

لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس45.06پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5092.01 پر بند ہوا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء)لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس45.06پوائنٹس کے اضافہ کیساتھ 5092.01 پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر116 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔45کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ62کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل26لاکھ42 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے 4 لاکھ 32 ہزار حصص۔بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے3 لاکھ53 ہزار حِصص۔ جبکہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے3 لاکھ32ہزار حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.15روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی نیٹسول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.12 روپے کم ہو گئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/02/2014 - 20:31:10

اپنی رائے کا اظہار کریں