چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی کی ملاقات ، ساتھیوں سمیت (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان

بدھ 12 فروری 2014 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ضلع وہاڑی میں پاکستان مسلم لیگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر پنجاب محمد بشارت راجہ، احسان اللہ چیمہ، ڈاکٹر عمران اور اجمل اعجاز بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، جنوبی پنجاب میرا دوسرا گھر ہے اس لیے بطور وزیراعلیٰ میں نے یہاں بے شمار منصوبے نہ صرف شروع کیے بلکہ انہیں مکمل بھی کیا، جنوبی پنجاب کے کارڈیالوجی ہسپتال کا فنڈز روک کر ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی عوام سے زیادتی کی ہے جبکہ ہم نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے فنڈز کے منہ کھول دئیے تھے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی ختم ہو۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے اظہر خان یوسف زئی نے چودھری پرویزالٰہی کی جنوبی پنجاب کیلئے گراں قدر خدمات کو وہاں کے عوام کے ساتھ محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اور میرے ساتھی اس پر پورا اتریں گے اور جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ کا ہراول دستہ ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں