لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے حافظ آباد میں ذمیندار کی قید سے بچوں سمیت سولہ افراد کو بازیاب کرا لیا

بدھ 12 فروری 2014 17:13

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے بیلف نے حافظ آباد میں ذمیندار کی قید سے بچوں سمیت سولہ افراد کو بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو حافظ آباد کے کالے کی تھانہ کی حدود میں زمیندار رائے جہانگیر کی قید سے بازیاب کروائے جانے والے افراد کو پیش کیا گیا،جن میں آٹھ مرد پانچ خواتین اور تین بچوں شامل تھے،بیلف نے عدالت کو بتایا کہ تمام افراد گذشتہ دس سالوں سے ذمیندرا کی قید میں تھے اور ان پر تشدد بھی کیا جاتا تھا،عدالت نے تمام سولہ افراد کی رہائی کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں