دو ماہ کے بعد سب کی پر فارمنس دیکھ لیں گے ، پرفارمنس کی بنیاد پر تقرریوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائیگی ، نجم سیٹھی

بدھ 12 فروری 2014 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ دو ماہ کے بعد سب کی پر فارمنس دیکھ لیں گے،پرفارمنس کی بنیاد پر تقرریوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جائے گی، اجلاس میں کوئی بھی فیصلہ ناانصافی پر نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہاکہ عامر سہیل کی تقرری کیلئے کوئی اشتہار نہیں دیا گیا، آئین میں پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشن کی کوئی بات نہیں، آئین میں پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشن کی کوئی بات نہیں، موجودہ آئین میں سرپرست اعلیٰ ہی چیئرمین کو مقرر اور برطرف کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی میں بالکل تنہا ہوچکا ہے، ذکاء اشرف نے سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں 3ارکان کی موجودگی سے کورم پورا ہوجاتا ہے، کمیٹی کے سب ارکان نے مجھے اعتماد کا ووٹ دیا ہے، پی سی بی میں مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی آڈٹ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں