اداکارہ عتیقہ اوڈھو 46برس کی ہو گئیں
تازہ ترین : 1

اداکارہ عتیقہ اوڈھو 46برس کی ہو گئیں

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء)اداکارہ عتیقہ اوڈھو 46برس کی ہو گئیں ۔ 12فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی عتیقہ اوڈھو نے ٹی وی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے شہرت حاصل کی ۔ جبکہ بعدا زاں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور کامیابیاں سمیٹیں۔ عتیقہ اوڈھو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی متحرک رکن بھی رہیں ۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی 46ویں سالگرہ گزشتہ روز کراچی میں منائی ۔

وقت اشاعت : 12/02/2014 - 13:51:52

اپنی رائے کا اظہار کریں