اداکارہ زیبا بختیار رواں ہفتے دبئی سے وطن واپس پہنچیں گی

بدھ 12 فروری 2014 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) فلم اور ٹی وی کی خوبرو اداکارہ زیبا بختیار رواں ہفتے دبئی سے وطن واپس آجائیں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ زیبا بختیار دبئی میں اپنی فلم ” مشن 021“ کی ریلیز کے لئے معاملات طے کرنے گئیں تھی ۔

(جاری ہے)

زیبا بختیار فلم پروموشن مکمل کر چکی ہیں اور اب فلم کی نمائش کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں اور دورہ دبئی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ فلم ” مشن 021“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے بعد دبئی میں بھی پیش کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں