پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی امیرحمزہ گیلانی مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 12 فروری 2014 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔پی ایس بی کے ڈی جی امیر حمزہ گیلانی 11 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

امیر حمزہ گیلانی 5 جون 1956 کو سرگودھا میں پیدا ہوئے، وہ ویسٹ جرمنی ، ترکی، ایران، چین اور رومانیا میں ہونے والےایتھلیٹک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امیر حمزہ گیلانی انڈور ایشین گیمز اور ایشین مارشل آرٹس گیمز میں بھی سیکریٹری فنانس اور چیف ڈی مشن کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔امیر حمزہ گیلانی کی نماز جنازہ شام 4 بجے لاہور کینٹ میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں