پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد فیلڈنگ کوچ اور ظہیر عباس چیف کرکٹ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینگے

منگل 11 فروری 2014 21:49

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد فیلڈنگ کوچ اور ظہیر عباس چیف کرکٹ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس دوبارہ چیئرمین مقرر کیے گئے نجم سیٹھی کی صدارت میں لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے سی او او سبحان احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد کو فیلڈنگ کوچ جبکہ ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور سابق اسٹار بلے باز ظہیر عباس کو چیف کرکٹ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔سبحان نے مزید بتایا کہ کوچز کا تقرر ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ باسط علی، عامر سہیل اور محمد الیاس کی تعیناتی غیر قانونی تھی اور عامر سہیل کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محمد اکرام کو باوٴلنگ کوچ کے عہدے پر بحال رکھتے ہوئے ان کے معاہدے میں دو سال کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ذاکر خان قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں