لاہور سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس66.15پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5049.01 پر بند ہوا

منگل 11 فروری 2014 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روزتیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس66.15پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5049.01 پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر114 کمپنیوں کا کاروبارہوا۔22کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ71کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ مارکیٹ میں کل28لاکھ56 ہزار700حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پاکستان انٹر نیشنل ایر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے7لاکھ32ہزارحصص۔لفارج پاکستان سیمنٹ لمیٹڈ کے4 لاکھ77 ہزار500 حِصص۔ جبکہ فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈکے3 لاکھ48ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیاد ہ اضافہ داؤد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.34روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی ایم سی بی بنک لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.81 روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں