پولیس وی آئی پیز ڈیوٹیوں پر تعینات ہے،شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو ان پر بلڈوزر چلا دیں‘ لاہو رہائیکورٹ

منگل 11 فروری 2014 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ امن و امان برقرار رکھنا پولیس کا کام ہے لیکن پولیس جرائم کنٹرول کرنے کی بجائے وی آئی پیز ڈیوٹیوں پر تعینات ہے،اگر شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو ان پر بلڈوزر چلا دئیے جائیں۔منگل کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس قتل کیس میں عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دئیے گئے ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی جسکی وجہ سے مقدمات کے مدعی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بار بار رابطوں کے باوجود پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عدالت میں پیش ہو ئے او رموقف اختیار کیا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور جرائم کنٹرول کرنا پولیس کا کام ہے۔ پنجاب پولیس جرائم کنٹرول کرنے کی بجائے وی آئی پیز ڈیوٹیوں پر تعینات ہے،اگر شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا سکتا تو ان پر بلڈوزر چلا دیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اب تک کی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں