وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسمبلی چیمبرز میں اپوزیشن اراکین اسمبلی کی ملاقات،صوبے کی ترقی پر شہباز شریف کو خراج تحسین،وزیر اعلی پنجاب کے صوبے بالخصوص جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں‘ اپوزیشن اراکین اسمبلی،اپوزیشن اراکین اسمبلی کی قابل قدر تجاویز کا مکمل احترام کرتے ہیں ،صوبے بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا‘ وزیر اعلی پنجاب

منگل 11 فروری 2014 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے اسمبلی چیمبرز میں مسلم لیگ (ق) ،جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے اپوزیشن اراکین اسمبلی میں ڈاکٹر وسیم،عامر سلطان چیمہ،ڈاکٹر افضل،وقاص موکل،شہاب الدین،احمد شاہ کھگہ،خواجہ نظام محبوب اور قاضی احمد سعید شامل تھے۔

صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے صوبے کی ترقی کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے ہیں ۔جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دینے سے ان علاقوں میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپور ،پاکپتن،رحیم یار خان،ڈیرہ غازی خان اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں ہم علیحدہ شناخت رکھتے ہیں اس لئے ہمیں ایوان میں تحریک انصاف سے نہ جوڑا جائے۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف صوبے کی ترقی اور عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں اور اضلاع میں ایماندار اور محنتی افسر لگائے گئے ہیں جو ترقیاتی سکیموں پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اپوزیشن اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قابل قدر تجاویز کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ترقی کے عمل میں آپ کی آراء کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا پنجاب بالخصوصی جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیمیں شفاف طریقے سے تیزی سے مکمل کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی عزت و توقیر ہمارے لئے مقدم ہے اور حکومتی اراکین کی طرح آپ کی تجاویزکو بھی احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں