نجم سیٹھی نہیں، عمران خان کا کردار شرمناک ہے، رانا ثناء

منگل 11 فروری 2014 15:57

نجم سیٹھی نہیں، عمران خان کا کردار شرمناک ہے، رانا ثناء

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی اچھے انسان ہیں ان کا کردار قوم کے سامنے ہے لیکن عمران خان کا اپنا کردار انتہائی شرمناک ہے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کے بیانات سے لگتا ہے کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جارہے ہیں، مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان حوصلہ افزا باتیں کی جارہی ہیں اور امید ہے کہ قیام امن کے لئے اختیار کئے گئے راستے س مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات پر بیان بازی سے گریز اور مذاکراتی کمیٹیوں کے مشترکہ اعلامیے کا انتظار کرنا چاہئے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ قطعی طور پر کوئی سیاسی عہدہ نہیں، ذکااشرف کو کرکٹ بورڈ پر قابض نہیں ہونا چاہئے تھا، وزیراعظم نے کرکٹ کے مفاد میں فیصلہ کیا اور کوئی غیرجمہوری کام نہیں کیا، پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کے لئے حکومت کی جانب سے نجم سیٹھی کو نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کے کردار کے حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں اورپوری قوم انہیں جانتی ہے لیکن عمران خان کا اپنا کردار انتہائی شرمناک ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں