ڈرامہ سیریز ” جگ بیتی “ کے سلسلہ وار ڈرامہ سیریز میں پنجابی ڈرامہ ”لکھ پتی ککھ پتی “ پیش کیا گیا

منگل 11 فروری 2014 14:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ” جگ بیتی “ کے سلسلہ وار ڈرامہ سیریز میں پنجابی ڈرامہ ”لکھ پتی ککھ پتی “ پیش کیا گیا ۔ رائٹر اے آر گل کا لکھا ہوا پنجابی کھیل پی ٹی ہوم سے پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کی نمایاں کاسٹ میں کامران مجاہد ، ظفر عباس ، عائشہ خان ، اُسامہ چوہدری ، اسلم شنکر اور مہرو نساء شامل ہیں ۔ اس پنجابی ڈرامے کو عوامی حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکاروں کا کہنا ہے کہ رائٹر اے آر گل نے خوبصورت ڈرامہ لکھا ہے آج ہمیں اس طرح کے نئے رائٹروں کی ضرورت ہے ۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر الیاس چوہدری ہیں جو پہلے بی کامیاب ڈرامہ سیریل پیش کر کے شہرت حاصل کر چکے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں