پروفیسر حکیم سید عمران فیاض فلاح طب پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقر ر

منگل 11 فروری 2014 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) فلاح طب پاکستان کے منشور میں اطباء کو مطب کی تیاری کیلئے گورنمنٹ سے آسان اقساط میں قرضہ لیکر دینا اور عطار، دواساز، دواکوب، پنسار وغیرہ کے کورسز کا اجراء کروانا شامل ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار فلاح طب پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی، پروفیسر حکیم عمران لودھی، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حکیم سرفراز بھٹی، پروفیسر حکیم عمران فیاض، پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ طبیب، دواساز اور طبیہ کالجز کے حقیقی نمائندہ بن کر ان کے ہر مسلہ کو حل کروا ئیں گے اور سرکاری ملازمین (طبیب) کی نوکریوں کو اپ گریڈ کروانے کے ساتھ ساتھ اُنھیں میڈیکل سرٹیفکیٹ کا حق دلوائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اطباء اب بیدار ہو جائیں اور آزمائے ہوؤں کو مسترد کر دیں تاکہ آنے والا دور اطباء کیلئے روشن دور ثابت ہو اور وہ دواساز اداروں کی سازشوں اور فریب سے بچ سکیں۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے آخر میں تمام اطباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر فلاح طب پاکستان کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو جائیں تاکہ اُن کا مستقبل تابناک ہو سکے۔ فلاح طب پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پروفیسر حکیم سید عمران فیاض کو فلاح طب پاکستان کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقر ر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں