صرف ایک شخص کیلئے کرکٹ بورڈ میں مارشل لا ء لگا دیا گیا ، جمہوری حکومت نے جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ‘ ذکاء اشرف،پیٹرن چیف کو کوئی شکوہ تھا تو مل بیٹھ کر بات ہو سکتی تھی ،قانونی مشاورت کر رہا ہوں ،نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کرونگا،آئی سی سی کی پہلی شق ہی یہی ہے کہ حکومتی مداخلت صفر ہو،یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کمزورکریگا،برطرف چیئرمین کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

پیر 10 فروری 2014 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے برطرف چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص کیلئے کرکٹ بورڈ میں مارشل لا ء لگا دیا گیا ، جمہوری حکومت نے جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ہے ،اگر پیٹرن چیف کو مجھ سے کوئی شکوہ تھا تو مل بیٹھ کر بات ہو سکتی تھی ،اپنی غیر مو جو دگی میں بننے والی کمیٹی کی حیثیت کو چیلنج کروں گا،قانونی مشاورت کر رہا ہو ں اور اپنے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کا نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا ۔

سوموار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک عہدے سے ہٹائے جانے کا نو ٹیفکیشن نہیں ملا، حکومت نے عہدے سے ہٹاکر کرکٹ او رمداحو ں کے خلاف فیصلہ دیا ، میں نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی پاکستان کیلئے ایک مضبو ط مو ٴقف اپنا یا ، پاکستان کرکٹ کیلئے ہمیشہ بہترفیصلے کیے،میں تمام معاملات کا اور ایک ایک پیسے کا حساب دینے کو تیا رہوں، میں تو پیٹرن چیف سے ملاقات کر کے بگ تھری کے معاملے پر رہنمائی لینا چاہتاتھا لیکن جمہوری حکومت نے غیر جمہوری فیصلہ دے کر جمہو ری کر کٹ بو رڈ کا قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری آسٹریلیا سے بھی اسی بات پر تلخ کلا می ہو گئی تھی کیو نکہ وہ کہتے تھے کہ آپ کے بورڈ میں تو ہر چھے ماہ بعد بورڈ کا چیئرمین تبدیل ہو جا تاہے،اگر پیٹرن چیف کو مجھ سے کوئی شکوہ تھا تو مل بیٹھ کر بات ہو سکتی تھی ،اپنی غیر مو جو دگی میں بننے والی کمیٹی کی حیثیت چیلنج کروں گا، میری معطلی کی وجو ہا ت کی تمام باتیں آئین سے متصادم ہیں۔

چوہدری ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم نے پی سی بی کا آئین ایک سال میں بنا یا ، آئی سی سی کے قوانین کے مطابق انتخابات کروائے گئے اور میں جمہو ری طریقے سے منتخب ہو کر آیا ہو ں ، پاکستان کی کرکٹ میں پہلی دفعہ کو ئی چیئرمین جمہوری طریقے سے منتخب ہو کر آیا تھا ،لیکن بہت سے لو گوں کو یہ جمہو ری طریقہ نا گوار گزرا اور انہوں نے اس کے خلا ف کام شروع کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ فیصہل کر کٹ کے مستقبل کیلئے یہ بہت نقصان دہ فیصلہ ہے،اس طرح آئی سی سی کو منفی پیغام جائے گاکہ پاکستان کی حکومت کرکٹ کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے،آئی سی سی کی پہلی شق ہی یہی ہے کہ حکومتی مداخلت صفر ہو،یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کمزورکرے گا،اب آئی سی سی کی چیئرمین شپ بھا رت کے پا س ہے اور اسی نے فیصلے کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری معطلی کی وجو ہا ت کی تمام باتیں آئین سے متصادم ہیں، میں حکومت کے اس فیصلے پر قانونی مشاورت کر رہا ہو ں اس کے بعدہی عدالتی کارروائی کرنے کے حوالے سے کوئی موٴقف دوں گا۔

قبل ازیں چوہدری زکاء اشرف نے نجی ہو ٹل میں سپورٹس کے مو ضوع پر لکھی گئی کتا ب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاک بھا رت کر کٹ بحالی پر میری بھا رت سے بات چل رہی تھی جو کہ اب رک جائے گی ، پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے،ہم نے بھارت کو اسی کے میدان میں ہر ایا ہے،بھا رت کو پیسے سے محبت ہے،ہمیں عزت اور غیر ت سے محبت ہے، بگ تھری والوں کو پیسے کی ہو س ہے جو کہ چھوٹے ممالک کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھر ی کو 3،4برس بعد پچھتا نا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں