پنجاب یونیورسٹی تحقیقاتی ٹیم نے 90لاکھ سال پرانے بن مانس کے فوسلز دریافت کر لئے

پیر 10 فروری 2014 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے نگری ضلع چکوال سے نو ملین (90لاکھ) سال قدیم بن مانس کے فوسلز دریافت کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ڈاکٹر محمد اکبرخان، ڈاکٹر عبد الماجدخان اور پی ایچ ڈی طلبہ شامل تھے۔ دوران تحقیق اس ٹیم کو نو ملین سال پرانے بن مانس کے فوسلز ملے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر نے بتایا کہ ان فوسلز سے بن مانس کی ارتقائی تحقیق میں کافی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں