ریسکیو 1122کے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع ،انسانی خدمت کے ادار سے وابستہ ملازمین کو تنخواہیں نہ دینا غیر انسانی اقدام ہے‘ رکن اسمبلی (ق) لیگ عامر سلطان چیمہ
پیر 10 فروری 2014 18:53
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجا ب کے اراکین صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ ،ڈاکٹر محمد افضل اور باسمہ ریاض چودھری نے ریسکیو 1122کے نئے بھرتی ہونے والے سینکڑوں ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی ہے اور کہا ہے کہ عوامی خدمت کا ادارہ حکومت کی عدم دلچسپی اور عدم توجہی کا شکار ہے۔
عامر سلطان چیمہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ریسکیو 1122کے ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھنا غیر انسانی اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ چودھری پرویز الٰہی کے دور کے عوامی خدمت کے منصوبوں کو یا تو بند کردیا گیا جو بند نہیں کیے جاسکے انہیں غیر موثر بنانے کی منفی کوششوں کا سلسلہ مسلسل چھٹے سال جاری ہے۔(جاری ہے)
پنجاب حکومت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرکے ثابت کر رہی ہے کہ اسے انسانی خدمت کے اس عظیم منصوبے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ یوں تو عوامی خدمت انجام دینے والا ہر فرد اہم ہے تاہم ریسکیو 1122کے اہلکار مسیحا ہیں پنجاب کے عوام کے دلوں میں ان کا خاص احترام ہے ایسے ملازمین کو معاشی طور پر مسائل سے دوچار کرنا ظلم ہے۔ انہوں نے تحریک میں مطالبہ کیا کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو بلاتاخیر تنخواہیں ادا کی جائیں اور عدم ادائیگی کے معاملہ کی تحقیقات کروائی جائے ۔ مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلی نے معاملہ اسمبلی اجلاس کے دوران اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک