پنجاب کی آبی گزرگاہوں میں کارگو ،سفری اور سیاحتی آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے قائم 11 رکنی کمیٹی کا اجلاس، حکومت پنجاب عوام کی بڑھتی ہوئی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذرائع آمدورفت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے‘ صوبائی وزیر آبپاشی ، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام بارے تمام قانونی اور مالی معاملات کا جائزہ لیا جائیگا ‘ سیکرٹری اری گیشن ملک حسن اقبال

پیر 10 فروری 2014 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی نہروں اور دریاؤں میں آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں، مجوزہ کمپنی آبی ٹرانسپورٹ چلانے کے تمام معاملات کی نگرانی کرے گی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی نہروں اور دریاؤں میں مختلف جگہوں پر سامان کی ترسیل ، سفری اور سیاحتی مقاصد کے لئے واٹر ٹرانسپورٹ چلانے کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے قائم 11 رکنی کمیٹی منصوبے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی ۔

یہ بات انہوں نے سوموار کے روز اری گیشن سیکرٹریٹ میں واٹر ٹرانسپورٹ چلانے کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے قائم 11 رکنی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری اری گیشن حسن اقبال ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت علی ، سیکرٹری ٹورازم ، ایم ڈی ٹوارزم پنجاب ، چیف انجینئر لاہور اور سابق چیئر مین ٹاسک فورس برائے میری ٹائم انڈسٹری نعیم سرفراز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں نعیم سرفراز نے ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے کمیٹی کے اراکین کو بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کی بڑھتی ہوئی سفری سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ذرائع آمدورفت کے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے ۔اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کی نہروں اوردریاؤں کو سامان کی ترسیل ، سفری اور سیاحتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو سستے اور فوری میسر آنے والے ذرائع آمدورفت مہیا ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 رکنی کمیٹی فی الفور حتمی سفارشات مرتب کر کے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ سیکرٹری آبپاشی ملک حسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے تمام قانونی اور مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں