مجھے ہٹانے کا فیصلہ غیر جمہوری ہے، ذکاء اشرف
پیر 10 فروری 2014 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری ہے۔ جمہوری حکومت کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلیاں کرکے دنیا کو منفی پیغام پہنچایا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بھی تنقید کی تھی کہ نہ تو پاکستان میں استحکام ہے اور نہ ہی کرکٹ بورڈ میں۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہم نے ایک سال میں بنایا اور آئین کے آنے کے بعد آئی سی سی کے احکامات پر عمل درآمد کروایا گیا۔ آئی سی سی چاہتا ہے کہ حکومت کا بورڈ کے معاملات سے کوئی تعلق نہ ہو۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے مجھے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
یہ فیصلہ بظاہر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ اس فیصلے سے آئی سی سی میں پاکستان کا موقف مزید کمزور ہونے کا بھی خدشہ ہے اور حکومت کے اس فیصلے سے بھارتی بورڈ کو مزید فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہوا ہے۔ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوں دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کا اس پر کیا ردعمل آتا ہے۔ فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کمیٹی کا فیصلہ دیکھ کر مشاورت کے بعد کروں گا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی سی بی کے آئین میں ایک شق کی ترمیم کرتے ہوئے پی سی بی کا گورننگ بورڈ تحلیل کر دیا تھا اور چودھری ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا جس کا وزارت بین الصوبائی رابطہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کے معاملات کو سدھارنے کیلئے 11 رکنی عبوری کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی پی سی بی کے ایڈہاک چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔ کمیٹی میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار