آئین توڑنے والے کو غدار کے بجائے آئین شکن کہا جائے، چوہدری شجاعت

پیر 10 فروری 2014 15:10

آئین توڑنے والے کو غدار کے بجائے آئین شکن کہا جائے، چوہدری شجاعت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں۔ دعا ہے کہ یہ کامیاب ہوں تاہم امید نظر نہیں آرہی کہ مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قرآن اور آئین کا مقابلہ کسی صورت ممکن نہیں آئین قرآن کے تابع ہے ، مقابلے کی بات ٹھیک نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو غدار ڈکلیئر کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ آئین توڑنے والے کو غدار کے بجائے آئین شکن کہہ دیں۔ سیاچن پر بیٹھے جوان کو پتہ چلے کہ اس کا چیف غدار ہے تو اس کا مورال کیا ہو گا۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے اب دیگ لیکر آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں