سری لنکا بھی ساتھ چھوڑجاتا تو بھی بگ تھری کے معاملے پر اصولی موقف پرڈٹے رہتے ‘ چیئرمین پی سی بی
پیر 10 فروری 2014 14:33
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ اگر سری لنکا بھی ساتھ چھوڑجاتا تو بھی بگ تھری کے معاملے پر اصولی موقف پرڈٹے رہتے ،یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو گیا ہے یا بگ تھری سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ممکن تھی ،جلد ہی گورننگ بورڈ کی میٹنگ بلا رہے ہیں جسکے بعد جنرل باڈی کی میٹنگ بلائی جائے گی اور سب کی رائے اور مشاورت سے جو طے پائے گا پی سی بی اس پرعمل پیرا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے آئی سی سی کے سنگا پور میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر لاہور ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے رویے پر افسوس ہوا اس نے پاکستان اور سری لنکا کا ساتھ چھوڑ کر درست اقدام نہیں کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے لئے اپنا اصول موقف اپنایا جبکہ دوسرے ممالک نے اپنے مفادات کو ترجیح دی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر قطعی غلط ہے کہ پاکستان اپنے فیصلے سے تنہائی کا شکار ہو گیا ہے ۔ ہم نے اصولی موقف اپنایا اور اگر سری لنکا بھی ساتھ چھوڑ جاتا تو بھی ہم اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹتے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی سے بات کی ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر گورننگ بورڈ سے مزید بات چیت اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم محمد نواز شریف کی رہنمائی لینا چاہتے ہیں ۔وطن واپس آیا ہو ں اب اس سلسلہ میں اقدامات کریں گے۔ آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈکا اجلاس بلایا جائے گا جس میں سارے معاملے پر تفصیلی مشاورت کریں گے اور اسکے بعد جنرل باڈی کی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں کرکٹ سے وابستہ رہنے والے سابقہ چیئرمین بھی شریک ہونگے انکی رائے اورمشاورت سے جو اتفاق رائے ہو گا اس پر عمل پیرا ہوں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بگ تھری کی حمایت کر کے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی ممکن نہیں تھی بلکہ بگ تھری تو فنڈزکا معاملہ ہے ۔ اب آئی سی سی میں ان تین بورڈز کو زیادہ فنڈز ملیں گے جبکہ دوسری بورڈز کو فنڈز ملیں گے اور ہم نے اسی کے خلاف موقف اپنایا ۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سکیورٹی رکاوٹ ہے اور جس دن یہ معاملات درست ہو گئی انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں جمہوری طو رپرمنتخب ہوا ہوں اور عدلیہ نے مجھے بحال کیا ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اقبال ٹائون میں گیس لیکج دھماکہ ، ہاسٹل کا کئیر ٹیکر جاں بحق، ایک زخمی
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ،مریم نواز نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گمشدہ ذہنی معذور بزرگ ورثا سے ملوا دیا۔ترجمان
آئین کی بالادستی اور جمہوری آزادی کیلئے سب سے بات چیت کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب میں سو یا بین کی کاشت وپیداوار میں اضافہ کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے، سیدعاشق حسین
سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں ..
۷مسلمانوں کو آپس کے اختلا فات ختم کرکے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں مگن ہونا چاہئے، ملت کفر کی ہمیشہ ..
]لیسکو کی واہگہ روڈ سب ڈویژن میں خراب کارکردگی
د*لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
د*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک گیر یوم مطالبات منایا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ