عزت بیچ کر اداکارہ میرا نے شہرت تو حاصل کر لی ہے لیکن وہ لوگوں کی نظروں سے گر کر ..
تازہ ترین : 1

عزت بیچ کر اداکارہ میرا نے شہرت تو حاصل کر لی ہے لیکن وہ لوگوں کی نظروں سے گر کر اپنی اہمیت اور وقار کھو بیٹھی ہیں ‘ ریشم

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے اپنی عزت بیچ کر گھاٹے کا سودا کیا ہے ، عزت بیچ کر میرا نے شہرت تو حاصل کر لی ہے لیکن وہ لوگوں کی نظروں سے گر کر اپنی اہمیت اور وقار کھو بیٹھی ہیں ، ایسی اداکارائیں صرف ملک کی بدنامی کا باعث ہیں ایسی اداکاروں کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے ۔ دوسری جانب اداکارہ میرا نے ریشم کی کڑوی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی ذہنی مریض کی باتوں کا برا نہیں مانتی ۔

اداکارہ ریشم کا کیا کردار ہے یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وہ لوگوں کے بے وقوف بنا کر اپنا آلو سدھا کرنے کی ماہر عورت ہے اور بلا وجہ ہر اداکارہ سے حسد کرتی ہے ۔ ریشم کو شوبز چھوڑ کر اب اچھے کام کرنے چاہیے ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ کر غصہ نہیں کرنا چاہیے اس میں آئینے کا کوئی قصور نہیں ۔ آپ کی جو اصلیت ہو گی وہی آئینہ بتاتا ہے ۔

وقت اشاعت : 10/02/2014 - 14:04:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں