ٹریفک میں مزیدبہتری اور وارڈنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈویژنل افسران اور ڈی ایس پیز صاحبان کا اجلاس
پیر 10 فروری 2014 13:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے دوران سفر شہریوں کی بر وقت مدد ،منظم ٹریفک ، ٹریفک وارڈنز کی کارکردگی ، ٹریفک دفاتر کی سکیورٹی اور ٹریفک کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے سینئر ٹریفک افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ جس میں سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ، سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی،غازی روڈ اور خیرہ( چونگی امرسدھو) فیروز پور روڈ، مال روڈ،جیل روڈ،مین بلیوارڈ اورکینال روڈ سمیت شہر کے رش آور علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے سفارشات پر غور کیا گیا ۔
انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی ناگہانی صورت،جلسے جلوس،ریلی اور دیگر روڈ پرابلم ہو نے پر فوراََ ڈائیورشن پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔(جاری ہے)
ایسی صورت میں سرکل افسران موقعہ پر پہنچ کر ٹریفک وارڈنز کو ضروری ہدایت دیں۔ سرکل افسران متعلقہ محکموں سے مل کر رانگ پارکنگ اور تجاوزات کو ختم کرائیں،دوران ڈیوٹی بریفنگ اور ڈی بریفینگ کے عمل کو اپنایا جائے۔
پٹرولنگ نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور بیٹ افسران کو تنبیہ کریں کہ وہ موونگ وائیلشنز کیخلاف بھر پور کاروائی کریں۔سرکل افسران اپنی نگرانی میں تیزرفتاری،موٹر سائیکل پر کر تب دکھانے والوں،گرین نمبر پلیٹس کا غیر قانونی استعمال،ناجائز پارکنگ اسٹینڈز،تجاوزات اور ٹریفک کے بہاو میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے رائے ونڈ میں گرانفروش بے لگام ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ