حکومت عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غریب کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے‘ یاسر گیلانی

پیر 10 فروری 2014 13:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غریب کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، حکمران ڈالروں کے عوض ملک کو بیچ کر عالمی طاقتوں کا غلام بنا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لئے اپنی عوام کو انگریزوں کا غلام بنایا اور اب بھی امریکی ڈالر لے کر ان کے احکامات مان رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں