دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ، یوسف رضا گیلانی

اتوار 9 فروری 2014 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی، طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہم سے مشورہ مانگا گیا تو ضرور دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ مذاکراتی عمل پر رائے دے کر بات چیت کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتا۔

آئین شریعت کے مطابق ہے اورملک میں شریعت نافذ بھی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تو حکومت میرے بیٹے کی بازیابی کو بھی یاد رکھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت قربانیاں دیتی آئی ہے، نیب کے کیس بھی بھگت چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کاکہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے بعد بدقسمتی سے انہیں وہ حقوق نہیں ملے جو ان کا استحقاق تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں