(ن) لیگ کی قیادت نے عابد شیر علی کو لگام نہ ڈالی تو ہم ڈالنا جانتے ہیں ‘راجہ ریاض،عابد ..
تازہ ترین : 1

(ن) لیگ کی قیادت نے عابد شیر علی کو لگام نہ ڈالی تو ہم ڈالنا جانتے ہیں ‘راجہ ریاض،عابد شیرعلی نے فریا ل تالپور پر بجلی چوری کا سراسر جھوٹا الزام لگایا ،سیاسی بونے کو وزارت خیرات میں ملی ہے‘ رہنما پیپلزپارٹی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء)پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق قائد حزب اختلاف راجہ ریا ض احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عابد شیر علی کو لگا م نہ ڈالی تو پیپلز پارٹی والے ایسا کرنا جانتے ہیں ،عابد شیر علی پاکستان کا سب سے بڑا بجلی چور ہے ، را نا ثناء اللہ خود کہہ چکے ہیں کہ عابد شیر علی اور اسکے والد کرپٹ ہیں اگر وہ اس سے انکار کر دیں تو میں معافی مانگ لوں گا۔

پریس کلب میں ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے راجہ ریا ض احمد نے کہا کہ عابد شیرعلی نے فریا ل تالپور پر بجلی چوری کا سراسر جھوٹا الزام لگایا ۔ عابد شیر علی ایک سیاسی بونا ہے جسے وزارت خیرات میں ملی ہے ، عابد شیر علی اپنی سرپرستی میں فیصل آباد میں اربوں روپے کی بجلی چوری کراتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی مرلے کے مکان میں رہنے والا آج اتنے بڑے محل کا مالک کیسے بن گیا ؟اس کا حساب دیاجائے ۔

مسلم لیگ (ن) کے اپنے وزیر قانون را نا ثناء اللہ کہہ چکے ہیں کہ عابد شیر علی اور انکے والد کرپٹ ہیں اگر وہ اس سے انکار کردیں تو میں اپنے لفظوں پرمعافی مانگ لوں گا۔عابد شیر علی کو چاہیے کہ وہ جھو ٹی بیان بازی نہ کریں ،یہ تو انتخابا ت میں ہا ر گئے تھے لیکن اگر دھاندلی سے انہیں حکومت مل ہی گئی ہے تو اپنی اوقات میں رہیں ۔انہیں وارننگ دیتا ہوں کہ فریا ل تالپور سے جھوٹی باتیں منسوب نہ کریں و ر نہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 20:21:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں