عمران فاروق قتل کیس میں دو افراد کی گرفتاری کا علم نہیں، وزیر اطلاعات و نشریات

ہفتہ 8 فروری 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران فاروق قتل کیس میں 2افراد کی گرفتاری سے لا علمی کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایوان اقبال میں تقریب میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ میں نے ذرائع کے حوالے سے اخبار میں خبر پڑھی ہے اور مجھے بھی اس کا کوئی علم نہیں ،اس حوالے سے وزیرداخلہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں