اداکارہ ثناء اور اُن کے شوہر فخر امام ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نجی ٹی وی کے شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے

ہفتہ 8 فروری 2014 13:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) اداکارہ ثناء اور اُن کے شوہر اداکار و ماڈل فخر امام 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نجی ٹی وی کے شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ جب دونوں میاں بیوی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کسی لائیو شو کی میزبانی کریں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء نے ویلنٹائن کے موقع پر پہننے کیلئے خصوصی لباس بھی تیار کروا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں