پاکستانی فنکاروں نے ڈنمارک میں اپنی شاندار پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیا
تازہ ترین : 1

پاکستانی فنکاروں نے ڈنمارک میں اپنی شاندار پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) پاکستانی فنکاروں نے ڈنمارک میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ” اج رل کے گزاراں گے رات “ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے تہلکہ مچا دیا ۔ اسٹیج ڈرامے میں اداکارہ نیہا بلوچ ، طارق ٹیڈی اور ہنی البیلا نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے میلہ لوٹ لیا ۔ ہال میں بیٹھے شائقین نے پاکستانی فنکاروں کو اُن کی شاندار پرفارمنس پر بھرپور داد دی ۔ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد ڈرامہ پروموٹر ساجد چوہدری نے تمام اداکاروں کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی ۔ جس میں فنکاروں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/02/2014 - 13:51:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں