اداکارہ زارا اکبر نے دو ماہ آرام کرنے کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنا شروع کر دیا

ہفتہ 8 فروری 2014 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) اداکارہ زارا اکبر نے دو ماہ آرام کرنے کے بعد دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنا شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ زارا اکبر مسلسل کام کرنے کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے زارا اکبر نے ڈراموں میں کام کرنا بند کر دیا تھا مگر اب انہوں نے دوبارہ اسٹیج ڈراموں میں پرفارمنس کا آغاز کر دیا ہے اور آج کل وہ شالیمار تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ” نی میں کملی کملی “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ مذکورہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شیزا بٹ ، صائمہ ملک ، نرمل رانا ، گڈو کمال ، مختار چن ، ناصر مستانہ اور شجر عباس سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق اور ڈائریکٹر شجر عباس ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں