سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم

ہفتہ 8 فروری 2014 13:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہاکہ شہریوں کے محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کیلئے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر حادثات کی ایک بڑی وجہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کااستعمال ہے فون کے استعمال سے ڈرائیور کی توجہ ڈرائیونگ سے ہٹ جاتی ہے جوکسی بھی وقت نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسرے شہریوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکٹرانچارجز اور ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ سکول و کالجز میں طلبہ و طالبات کو اس سے ہونے والے نقصانات بارے مفصل بریف کیا جائے ۔انہوں نے ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن ،انسپکٹر اقبال حمیداور انسپکٹر مسعود کو ہدایت کی کہ وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ سے پہلے شہریوں کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے اجتناب بارے بھی بریفنگ دیں تاکہ موبائل فون سے ہونے والے نقصانات کو روکا اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں